جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے بانہال علاقے میں منگل کی صبح ایک ٹرک کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ یہ ٹرک جموں سے کشمیر کی طرف جا رہا تھا اور نوگام، بانہال کے مقام پر گہری کھائی میں جا گرا۔
حادثے کے فوراً بعد مقامی باشندوں، رضاکاروں اور پولیس نے بچاو کارروائی شروع کرتے ہوئے حادثے میں ڈرائیور اور کنڈیکٹر سمیت زخمی ہوئے تین افراد کو سب ضلع اسپتال بانہال پہنچایا۔