رام بن: پہاڑی ضلع رام بن کے میتراہ علاقے میں منگل کی صبح سینکڑوں اسکولی طلبہ نے ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کا الزام عائد کرتے ہوئے انتظامیہ کے خلاف سخت برہمی کا اظہار کیا۔ مختلف اسکولوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات نے رام بن - گول سڑک پر احتجاج کیا اور انتظامیہ سے اسکولی طلبہ کے لیے ٹرانسپورٹ سروس کا مطالبہ کیا۔ رام بن، گول سڑک پر احتجاج کے سبب ٹریفک کی نقل و حمل متاثر ہوئی اور سڑک کے دونوں طرف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی۔ Students Protest in Ramban
احتجاج کر رہے طلبہ کا کہنا ہے کہ رام بن قصبہ میں تعمیر نو پیش نظر جھولا پل عبور و مرور کے لیے مکمل بند ہے اور دریائے چناب عبور کرنے لیے کوئی متبادل راستہ نہیں ہے جبکہ بچوں کو ہائی اسکول، ہائر اسکنڈری اسکول اور کالج کے لیے اسی پل سے گزرنا پڑتا ہے اور تعمیر ی کام شروع کرنے سے قبل انتظامیہ نے سکولی بچوں کے لیے میتراہ سے کرول اور رام بن کے لیے بس سروس شروع کرانے کی یقین دہانی کی تھی جسے آج تک پورا نہیں کیا گیا۔ Ramban Students Protest against unavailability of Transport