پولیس ذرائع کے مطابق رامبن میں قومی شاہراہ پر یاتریوں سے بھری بس زیر نمبر جے کے 21 سی- 0097 کی بریک فیل ہوگئی اور بس ایک پہاڑی سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں سات افراد زخمی ہوگئے۔
سڑک حادثے میں سات افراد ہلاک - tourist bus
ریاست جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں جموں سری نگر قومی شاہراہ پر ایک سڑک حادثے میں سات افراد زخمی ہوگئے۔
ramban accident
زخمیوں کی شناخت رمیش کمار ولد رگھوناتھ کول، رام پیاری زوجہ مدن لعل ساکنہ رام نگر ، کلیانہ دیوی زوجہ شنکر لعل ساکنہ بھدرواہ ، بیپنا بھٹ زوجہ اوم ناتھ بھٹ ساکنہ جگتی نگروٹہ جموں، سرانچ شرما ولد مدن لعل شرما ساکنہ جیول جموں اور رینہ کول زوجہ شادی لعل ساکنہ جگتی نگروٹہ جموں کی حثیت سے ہوئی۔
پولیس نے اس معاملے میں مقدمہ درج کردیا ہے اور معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔