اردو

urdu

ETV Bharat / state

رام بن: آتشزدگی میں رہائشی مکان خاکستر - راکھ کے ڈھیر

بانہال علاقے میں جمعہ کو آتشزدگی کے دوران ایک رہائشی مکان اور اس میں موجود املاک خاکستر ہو گیا۔

آتشزدگی میں رہائشی مکان خاکستر
ضلع رام بن کے بانہال علاقے میں آتشزدگی

By

Published : Sep 3, 2021, 4:04 PM IST

ضلع رام بن کے چملواس، بانہال علاقے میں جمعہ کی صبح ایک رہائشی مکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً عمارت کو اپنی زد میں لے لیا۔

ضلع رام بن کے بانہال علاقے میں آتشزدگی

آتشزدگی میں عبد الرشید ولد عبدالغنی کا مکان اور اس میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان خاکستر ہو گیا۔

آگ کی واردات کے بعد مقامی رضاکاروں نے فوری طور بچاؤ کارروائی شروع کی۔ آتشزدگی میں اگر چہ کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے تاہم آگ کے سبب مکان اور اس میں موجود املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے۔

مزید پڑھیں؛مرکزی وزراء کا جموں و کشمیر کا دورہ متوقع

مقامی باشندوں نے انتظامیہ سے متاثرہ کی امداد اور بازآبادکاری کی اپیل کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details