رام بن: ڈگری کالج بانہال کے این ایس ایس یونٹ نے محکمہ جنگلات کے اشتراک سے ’’گرین جے کے‘‘ مہم کے تحت شجر کاری مہم کا انعقاد عمل میں لایا۔ Plantation Drive in Baninal اس موقع پر کالج میں ایک آگاہی و معلوماتی پروگرام کے علاوہ مصوری مقابلہ سمیت مباحثہ کا بھی اہتمام کیا گیا۔ پروگرام کے دوران مقررین نے جنگلات کی اہمیت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شرکا سے زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کی تلقین کی۔
مہمان خصوصی بی ڈی سی چیئرمین بانہال، رشیدہ بیگم، کے علاوہ رینج آفیسر بانہال تنویر احمد خان نے سوئل کنزرویشن محکمہ کی نمائندگی کرتے ہوئے طلباء کو قدرتی وسائل کی حفاظت کے حوالے سے آگاہ کیا۔ این ایس ایس یونٹ جی ڈی سی بانہال کے پروگرام آفیسر پروفیسر بشیر احمد نے شجرکاری کی اہمیت پر بھی زور دیتے ہوئے محکمہ جنگلات کے ساتھ ساتھ ڈگری کالج بانہال کے عملے اور طلباء کی شجر کاری مہم میں شرکت پر انکی ستائش کی۔