اردو

urdu

ETV Bharat / state

رام بن: شاہراہ کی تعمیر کے دوران پانی کی پائپوں کو نقصان، عوام کا احتجاج - مشکلات کا ازالہ

سرینگر - جموں قومی شاہراہ کی کشادگی کے دوران پانی کی پائپ لائن کو نقصان پہنچنے کے کئی ہفتوں بعد بھی مرمت نہ کیے جانے پر لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے تعمیراتی کمپنی کی جانب سے جاری کام کو روک دیا۔

رام بن: شاہراہ کی تعمیر کے دوران پانی کی پائپوں کو نقصان، عوام کا احتجاج
رام بن: شاہراہ کی تعمیر کے دوران پانی کی پائپوں کو نقصان، عوام کا احتجاج

By

Published : Jul 8, 2021, 4:38 PM IST

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع رام بن کے چندرکوٹ علاقے میں سرینگر - جموں قومی شاہراہ کی کشادگی کے دوران پانی کی پائپ لائن کو نقصان پہنچا تھا جس کی، مقامی باشندوں کے مطابق، کئی مہینے گزرنے کے باوجود بھی مرمت نہیں کی گئی۔

رام بن: شاہراہ کی تعمیر کے دوران پانی کی پائپوں کو نقصان، عوام کا احتجاج

مقامی باشندوں کے احتجاج کرتے ہوئے تعمیراتی کمپنی کی جانب سے جاری کام کو روک کر احتجاج درج کیا۔

انہوں نے بتایا کہ کئی مہینوں سے علاقے کی کثیر آبادی پانی کی ایک ایک بوند کو ترس رہی ہے۔ انکا کہنا ہے کہ پائپ لائنز کو پہنچے نقصان کے بعد کنسٹرکشن کمپنی کی جانب سے لوگوں کو ٹینکروں کے ذریعے پانی فراہم کیا جا رہا ہے تاہم انکے مطابق وہ ناکافی ہے۔

احتجاج کر رہے لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے کئی مرتبہ محکمہ جل شکتی کے افسران سے رابطہ قائم کیا تاہم انکے مطابق انہیں ہر بار مایوس لوٹنا پڑا۔

مزید پڑھیں؛ رامبن :چندرکوٹ سے ساونی سڑک کا کام ایک دہائی بعد بھی نامکمل

مقامی باشندوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ جل شکتی کی جانب سے انہیں صرف یقین دہانیاں کرائی جاتی ہیں، تاہم کثیر آبادی کو پینے کے پانی کے حوالے سے درپیش مشکلات کا ازالہ نہیں کیا گیا۔

انہوں نے محکمہ جل شکتی کے افسران پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ سے لوگوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کیے جانے سے متعلق جلد سے جلد اقدامات اٹھائے جانے کی اپیل کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details