اردو

urdu

ETV Bharat / state

رام بن: سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت، ایک شدید زخمی - میڈیکل کالج اسپتال اننت ناگ

پہاڑی ضلع رام بن کے چریل، بانہال میں سڑک حادثے کے دوران ایک شخص کی موت واقع ہو گئی جبکہ ایک اور شخص شدید زخمی ہو گیا۔

رام بن: سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت، ایک شدید زخمی
رام بن: سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت، ایک شدید زخمی

By

Published : Oct 5, 2021, 6:14 PM IST

جموں وکشمیر کے پہاڑی ضلع رام بن کے چریل، بانہال میں ایک ٹریکٹر حادثے کا شکار ہو گیا۔ حادثے میں ایک شخص کی موت واقع ہوئی جبکہ ایک اور شخص شدید زخمی ہو گیا۔

رام بن: سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت، ایک شدید زخمی

پولیس ذرائع کے مطابق ایک ٹریکٹر زیر رجسٹریشن نمبر JK03K/8373 بانہال سے چاپناڑی جا رہا تھا کہ چریل کے قریب ڈرائیور کی قابو سے باہر ہوکر پلٹ گیا۔

حادثے کی خبر ملتے ہی مقامی رضاکاروں اور پولیس نے ٹریکٹر میں سوار دونوں افراد کو سب ضلع ہسپتال بانہال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے 21سالہ محمد رفیق ولد فیروز الدین ساکنہ زبن، نوگام، بانہال کو مردہ قرار دے دیا جبکہ 22سالہ عبد الوحید ولد عبد المقیم ساکنہ بنگال کو ابتدائی طبی امداد کے بعد میڈیکل کالج اسپتال اننت ناگ ریفر کیا۔

مزید پڑھیں:رامبن: انتظامیہ کو راج گڑھ- کاستی گڑھ روڈ پر توجہ دینے کی ضرورت

بتایا جا رہا ہے کہ دونوں ایک تعمیراتی کمپنی میں کام کر رہے تھے۔

اس ضمن میں پولیس اسٹیشن بانہال میں معاملہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details