پولیس ذرایع کے مطابق تحصیل رامبن کے سمبر علاقہ میں زیر تعمیر ریلوے ٹنل 48 کے نزدیک گزشتہ دیر شام ایک دکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے دیگر دو دکانوں کو اپنی زد میں لے کر مکمل راکھ کی ڈھیر میں تبدیل کر دیا۔
اگرچہ مقامی لوگوں نے آگ بھجانے کی کوشش کی تاہم آگ پر قابو نہ پاسکے۔ اس واردات میں ایک دکاندار آگ بھجانے کے دوران شدید طور جھلس گیا ہے۔