اردو

urdu

ETV Bharat / state

رامبن : قومی شاہراہ دوسرے روز بھی بند، امتحان دہندگان بھی پھنسے - قومی شاہرا مسلسل دوسرے روز بند۔

سرینگر میں کل سے (JaKLI) Jammu and Kashmir Light Infantry کی بھرتی میں شامل ہونے کیلئے کئی امیدوار شاہراہ پر در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں اور انہیں امید نہیں کہ کل ہونے والی بھرتی میں وہ شامل ہو سکیں گے۔

300 گاڑیاں داماندہ
300 گاڑیاں داماندہ

By

Published : Mar 23, 2021, 9:31 PM IST

Updated : Mar 23, 2021, 10:55 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں بھاری بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کی وجہ سے قومی شاہراہ مسلسل دوسرے روز بھی بند ہے۔ رامبن کے کئی مقامات پر جیسے پنٹھیال، ماروگ بیٹری چشمہ، گانگرو میں چٹانیں اور مٹی کے تودے کھسکھنے کی وجہ سے قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحرکت بند رکھی گئی ہے۔

تعمیراتی کمپنی کی جانب سے کئی مقامات اور پتھر و ملبے کو ہٹانے کا کام جاری ہے اور گزشتہ شب دیر رات کچھ درماندہ گاڑیوں کو اپنی منزل کی جانب روانہ کیا گیا۔

قومی شاہراہ دوسرے روز بھی بند، 300 گاڑیاں داماندہ

واضح رہے کہ سرینگر میں کل سے (JKLI) Jammu and Kashmir Light Infantry کی بھرتی میں شامل ہونے کیلئے کئی امیدوار شاہراہ پر درماندہ ہیں اور انہیں امید نہیں کہ کل ہونے والی بھرتی میں وہ شامل ہو سکیں گے۔

بھرتی مقابلے کے لیے درماندہ مسافروں نے کہا 'مشکلات کے اس سفر میں ڈرائیورز بھی مجبوری کا فائدہ اٹھا رہے ہیں اور ہم سے اضافی کرایہ وصول رہے ہیں۔ ہمارے لیے مستقبل کا سوال ہے'۔

یہ بھی پڑھیے
کیا پی ڈی پی ڈوبتی ہوئی کشتی کے مانند ہے۔۔۔؟

ٹریفک کنٹرول روم کے مطابق کل یعنی چوبیس مارچ کو موسمی و شاہراہ کی حالات کے پیش نظر کسی بھی طرح کے ٹریفک کے چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ فی الحال قومی شاہراہ پر زائد از 300 گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔

Last Updated : Mar 23, 2021, 10:55 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details