اردو

urdu

ETV Bharat / state

رامبن: خستہ حال سڑک سے عوام پریشان

جموں و کشمیر کے ضلع رام بن کے قدیم قصبہ رامبن سے میتراہ ضلع ہیڈکوارٹر کو جوڑنے والی واحد سڑک خستہ حالی کا شکار ہے۔ جس کی وجہ سے لوگوں کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے

By

Published : Jan 23, 2020, 11:05 AM IST

Updated : Feb 18, 2020, 2:22 AM IST

رامبن: خستہ حال سڑک سے عوام پریشان
رامبن: خستہ حال سڑک سے عوام پریشان

خستہ حال سڑک سے عوام پریشان

مقامی لوگوں کے مطابق قومی شاہراہ کو فورلین میں تبدیل کرنے والی تعمیراتی کمپنی گمین انڈیا کے غیر معیاری میٹیریل استمال کر نے کی وجہ سے کنکریٹ دیوار دو ماہ کے اندر گر گئی تھی۔

شاہرہ کے قصبہ قدیم سے ضلع سیکٹریٹ میتراہ، گول سنگلدان کے لیے لنک روڈ پر آمدورفت مکمل طور بند ہوگئی تھی۔ گرچہ کمپنی نے دھنسی ہوئی دیوار کے اوپر مٹی ڈال کر یکطرفہ ٹریفک کو عارضی طور بحال کیا ہے۔
معمولی بارش میں یہ سڑک جھیل کی شکل اختیار کرلیتی ہے جس پر راہیگروں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔ اس کے علاوہ حادثات پیش آنے کا خطرہ رہتا ہے۔

مقام لوگوں نے تعمیراتی کمپنی کے خلاف احتجاج بھی کئے تھےانتظامیہ اور کمپنی کے منتظمین کی یقین دہانی کے باوجود ابھی تک معاملہ جوں کا توں ہے ۔ انہوں نے کہا ضلع انتظامیہ کے ایک درجن افسران دن میں دو بار اس ہی سڑک سے سفر کرتے ہیں لیکن اس باوجود یہ سڑک پچھلے ایک سال سے خستہ حالی کا شکار ہے۔

مقامی لوگوں نے گورنر انتظامیہ سے خستہ حال سڑک کی جلدی از جلد مرمت کرنے کی اپیل کی ہے

Last Updated : Feb 18, 2020, 2:22 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details