اردو

urdu

ETV Bharat / state

زمینی تنازعہ میں بھائی بنا بھائی کا دشمن - ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع رامبن میں زمین کو لیکر ہوئے ’’آپسی تنازعے‘‘ میں ایک ریٹائرڈ پولیس افسر نے مبینہ طور اپنے چھوٹے بھائی کے گھر میں گھس کر تین افراد کا زد و کوب کیا۔

زمین تنازعہ کو لیکر بھائی نے کیا بھائی کے گھر پر مبینہ طور حملہ
زمین تنازعہ کو لیکر بھائی نے کیا بھائی کے گھر پر مبینہ طور حملہ

By

Published : Oct 31, 2020, 8:49 PM IST

ضلع رام بن میں نیل علاقے سے تعلق رکھنے والے عبدالرشید نائک، انکی زوجہ نسیمہ بیگم اور دختر زاہدہ بانو کا مبینہ طور زد و کوب کیے جانے کے بعد انہیں ہفتہ کے روز ضلع اسپتال رام بن میں داخل کیا گیا۔

عبدالرشید نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے اپنے سگے بھائی، جو ایک ریٹائرڈ پولیس افسر ہے، پر انہیں اور انکی زوجہ اور دختر کا زد و کوب کیے جانے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا ’’میرے بھائی نے مقامی سرپنچ اور دیگر افراد کے ہمراہ میرے مکان میں داخل ہوکر توڑ پھوڑ کے علاوہ ہماری مار پیٹ کی جس کے نتیجے میں ہم زخمی ہوگئے۔‘‘

زمین تنازعہ کو لیکر بھائی نے کیا بھائی کے گھر پر مبینہ طور حملہ

عبدالرشید کی دختر نے اپنے چچا پر مار پیٹ اور زبان درازی کا بھی الزام عائد کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’’متعلقہ پولیس چوکی نے تحریری شکایت کے بعد بھی مدد کرنے کے بجائے ہمیں ہی ڈرایا اور دھمکایا۔‘‘

اس ضمن میں انہوں نے پولیس کے اعلیٰ افسران سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

دریں اثناء پولیس انچارج رامسو نے یقین دلایا کہ ’’معاملے کی غیر جانب دارانہ تحقیق کرکے ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details