اردو

urdu

By

Published : Apr 26, 2021, 7:17 PM IST

Updated : Apr 26, 2021, 8:04 PM IST

ETV Bharat / state

گول: بینک برانچ کے تین ملازمین کورونا مثبت، شاخ بند

کورونا کے مثبت معاملات سامنے آنے کے بعد انتظامیہ نے پیر کو جموں و کشمیر بینک کی گول شاخ کو دو دنوں کے لیے بند کر دیا ہے۔

گول: بینک برانچ کے تین ملازمین کورونا مثبت، شاخ بند
گول: بینک برانچ کے تین ملازمین کورونا مثبت، شاخ بند

پہاڑی ضلع رام بن کے گول علاقہ میں قائم جموں وکشمیر بینک میں تعینات تین ملازمین میں عالمی وبا کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد بینک شاخ کو بند کیا گیا۔

اس سلسلے میں حکام کی طرف سے جاری کیے گئے ایک حکم نامے میں بینک کی مذکورہ شاخ کو دو دنوں کے لیے بند کرنے کے احکامات صادر کیے گئے ہیں۔

بلاک میڈیکل آفیسر(بی ایم او)گول نے بتایا کہ بینک شاخ کے سبھی ملازمین کو ہوم آئیسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے اور ان سبھی کے ٹیسٹ کرائے جائیں گے۔

Last Updated : Apr 26, 2021, 8:04 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details