ضلع رامبن میں محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس نے ضلع انتظامیہ کے تعاون سے گورنمنٹ ماڈل ہائر سیکنڈری اسکول میں لڑکیوں کو کھیل کی جانب راغب کرنے، کھیل کود کو بڑھاوا دینے اور طلبہ و طلبات کی جسمانی نشو و نما کے لیے اِنڈور مقابلوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
ان مقابلوں میں شطرنج اور کیرم جیسے گیمز ہوں گے۔
ضلع یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس آفیسر (ڈی وائی ایس او) کے مطابق رامبن میں اِنڈور کھیلوں کے مزید مقابلے منعقد کئے جا رہے ہیں جس میں کیرم اور شطرنج کے مقابلوں میں 14 برس، 17 برس اور 19 برس تک کے طلباء حصہ لے سکتے ہیں۔