جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ضلع نائب صدر بلبیر سنگھ بالی نے ضلح میں ہائر سکنڈری اسکول میں تدریسی عملے کی خالی آسامیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
رامبن کے اکھڑہال بی کے ضلع ترقیاتی کونسلر نے اس سلسلہ میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس کر ضلح صدر مقام کے زرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ ضلح کے دور دراز علاقوں میں قائم کی گئی ہائر سکنڈری اسکولوں میں لیکچراروں کی آسامیوں سے نو نہال بچوں کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے۔
انہوں نے کہا ہائر سیکنڈری اسکول سینابھتی میں ایک لیکچرار ہے جبکہ ہائیر سکنڈری اسکول اکھڑہال میں 14 لیکچرار میں سے صرف چار تعنیات کیے گئے ہیں جس کی وجہ سے سینکڑوں زیر تعلیم بچوں کا مستقبل خطرے پڑ گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رام بن: چندر کورٹ-راجگڑھ رابطہ سڑک انتہائی خستہ
انہوں نے محکمہ بجلی کے منتظمین پر الزام لگایا کہ ضلح کے دور دراز علاقوں میں بجلی ہمیشہ گل رہتی ہے۔ اس کے باوجود محکمہ بھاری بل غریب لوگ کو بھیج دیتا ہے۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ اور لیفٹینینٹ گورنر سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلح رامبن کے اسکول میں آسامیوں کو بھرا جائے۔ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ بجلی کی سپلائی کو یقینی بنایا جائے۔