اردو

urdu

ETV Bharat / state

عوام کو برفباری میں پانی حاصل کرنے کے لیے دقتوں کا سامنا - محکمہ جل شکتی

وادی کشمیر سمیت پیر پنجال اور خطہ چناب میں ہوئی حالیہ برفباری کے سبب جہاں عام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے وہیں دور دراز علاقہ جات میں لوگوں کو پانی کے حوالے سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

عوام کو برفباری میں پانی حاصل کرنے کے لیے دقتوں کا سامنا
عوام کو برفباری میں پانی حاصل کرنے کے لیے دقتوں کا سامنا

By

Published : Jan 8, 2021, 5:11 PM IST

پہاڑی ضلع رامبن میں سب ڈویژن بانہال کے علاقہ نیل میں پینے کے پانی کی قلت کے حوالے سے لوگوں کو طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

علاقہ نیل کے مختلف دیہات سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کے علاقے میں پانی کی قلت کے حوالے سے عوام کو پہلے ہی سخت مشکلات کا سامنا ہے تاہم برفباری کے ایام میں انکی مشکلات میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔

عوام کو برفباری میں پانی حاصل کرنے کے لیے دقتوں کا سامنا

مقامی لوگوں کے مطابق انکے علاقے میں پانی کی سپلائی کے حوالے سے مستقل انتظامات نہیں کیے گئے ہیں جس کے سبب علاقے کے لوگ اکثر و بیشتر ندی نالوں کا آلودہ پانی استعمال کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔

محکمہ جل شکتی نے علاقے میں بستی سے دو کلو میٹر کی دوری پر اگر چہ پانی ذخیرہ کرنے کے لیے ایک ٹینکی تعمیر کی ہے تاہم ابھی تک بستی کی جانب پانی کی سپلائی کا مستقل بندوبست نہیں کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ برفباری کے ایام میں علاقے کے لوگوں خصوصا خواتین کو کئی فٹ برف سے گزر کر پینے کا پانی حاصل کرنا پڑتا ہے۔

مقامی باشندوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے اس ضمن مین سیاسی لیڈران سمیت ضلع انتظامیہ سے بھی کئی بار گزارش کی تاہم انکے مطابق انہیں ’’پانی جیسی بنیادی ضرورت سے بھی محروم رکھا جا رہا ہے۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details