اردو

urdu

ETV Bharat / state

Driver's Body Fished out from Chenab: غرقاب ڈرائیور کی لاش ایک ماہ بعد برآمد - رام بن میں غرقاب

ضلع رام بن میں غرقاب ہوئے ایک شخص کی لاش کو قریب ایک ماہ بعد برآمد کر لیا گیا جب کہ غرقاب ہوئے دوسرے شخص کی تلاش جاری ہے Driver Fished out from Chenab after 4 weeks۔

غرقاب ڈرائیور کی لاش ایک ماہ بعد بازیاب
غرقاب ڈرائیور کی لاش ایک ماہ بعد بازیاب

By

Published : Feb 19, 2022, 1:21 PM IST

رام بن:جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں سرینگر- جموں قومی شاہراہ پر دریائے چناب میں 21 جنوری کو غرقاب ہوئے دو افراد میں سے ایک کی لاش ضلع کے میتراہ علاقے کے قریب سے برآمد کر لی گی ہے Driver's Body Fished out from Chenab۔

غرقاب ڈرائیور کی لاش ایک ماہ بعد بازیاب

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ رام بن پولیس کو کونسی نالا، میتراہ کے نزدیک دریا چناب کے کنارے پر ایک عدم شناخت لاش کی خبر موصول ہوئی۔

رام بن پولیس نے فوری طور کارروائی کرتے ہوئے لاش کو دریائے چناب سے برآمد کر کے طبی و قانونی لوازمات کے لیے ضلع اسپتال رام بن منتقل کر دیا۔

لاش کی شناخت جتندر سنگھ (29) ولد منگل سنگھ ساکن امرتسر، پنجاب کے طور پر ہوئی ہے۔ جتیندر سنگھ اپنے برادر نسبتی سمیت دریائے چناب میں 21 جنوری کو غرقاب ہو گئے تھے۔

پولیس نے قانونی و طبی لوازمات کے بعد میت کو آخری رسومات کے لیے لواحقین کے سپرد کر دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details