اردو

urdu

ETV Bharat / state

رامبن: ضلع ترقیاتی کمشنر کی مداخلت کے بعد ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم - ارون سنگھ راجو

رامبن ہسپتال میں اسٹاف کی ہڑتال کا نوٹس لیتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر رامبن نے عملے سے بات چیت کی اور ان سے اپیل کی کہ وہ ہسپتال کے اندر اپنی خدمات کو بحال کریں تاکہ مریضوں کو پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Ramban: Doctors' strike ends after district development commissioner's intervention
رامبن: ضلع ترقیاتی کمشنر کی مداخلت کے بعد ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم

By

Published : Feb 6, 2021, 8:33 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کمشیر کے ضلع رامبن ہسپتال میں تمام اسٹاف طبی و نیم طبی عملہ کی جانب سے پرزور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

رامبن: ضلع ترقیاتی کمشنر کی مداخلت کے بعد ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم

در اصل گزشتہ شب ایک مریض کے گھر والوں بدتمیزی اور بد کلامی کا الزام عائد کرتے ہوئے ہسپتال کے ڈاکٹرز و عملہ احتجاج اور ہڑتال شروع کر دی، جس کے بعد ہسپتال کے اندر تمام تر سرگرمیاں وقتی طور پر ٹھپ ہو گئیں۔

اس مسئلے کا نوٹس لیتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر رامبن نے احتجاجی اسٹاف سے بات چیت کی اور ان سے اپیل کی کہ وہ ہسپتال کے اندر اپنی خدمات کو بحال کریں تاکہ مریضوں کو پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس دوران مقامی لیڈر ارون سنگھ راجو نے کہا کہ عوامی نمائندوں کی جانب سےہسپتال اسٹاف کی ستائش کرنے کے بجائے انہیں ہراساں کرنا مناسب نہیں۔

انہوں نے ڈی ڈی سی کونسلر رامبن کی طرف سے ڈاکٹر کے ساتھ موبائل فون پر کی گئی بدکلامی کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

وہیں، ضلع ترقیاتی کمشنر رامبن کی جانب سے یقین دہانی ملنے کے بعد ڈاکٹرز اور عملے نے طبی خدمات کو بحال کیا۔ اس دوران دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے مریض اور ان کے اہل خانہ کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details