رام بن: پہاڑی ضلع رام بن کے بانہال علاقے میں کانگریس کارکنان و لیڈران نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی جانب سے پارٹی صدر سونیا گاندھی کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیے جانے کے خلاف احتجاج کیا۔ Congress Workers Protest Against ED In Banihalاحتجاج میں کانگریس کے سینئر لیڈر وقار رسول سمیت ڈی ڈی سی و بی ڈی سی کونسلرز سمیت کانگریس کارکنان نے شرکت کی۔
Congress Workers Protest Against ED: کانگریس کارکنان کا ای ڈی کے خلاف بانہال میں احتجاج - کانگریس انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے خلاف احتجاج
منی لانڈرنگ کیس میں پوچھ گچھ کے لیے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سامنے سونیا گاندھی کی پیشی کے خلاف کانگریس نے بانہال میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔Congress Workers Protest in Banihal
احتجاج میں شامل کانگریس لیڈران نے الزام عائد کیا کہ ’’بی جے پی اپوزیشن لیڈروں کے خلاف گورنمنٹ ایجنسیز کا غلط استعمال کر رہی ہے خاص کر کانگریس لیڈران کو جان بوجھ کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔‘‘ کانگریس ورکرز نے قصبہ بانہال میں وقار رسول کی رہائش گاہ سے احتجاجی ریلی برآمد کی۔ مختلف علاقوں سے ہوتے ہوئے ورکرز نے سرینگر جموں قومی شاہراہ کی جانب پیش قدمی کی کوشش کی تاہم پولیس نے انہیں اسپتال روڈ پر روک کر آگے جانے کی اجازت نہیں دی۔
احتجاج میں شامل کانگریس لیڈران نے حکمران جماعت بی جے پی پر ’’انتقامی سیاست‘‘ کا الزام عائد کیا۔ کانگریس لیڈران نے ای ڈی کی جانب سے سونیا گاندھی سے پوچھ گچھ کو ’’گاندھی خاندان کے خلاف مودی حکومت کی انتقامی سیاست‘‘ قرار دیا۔ Congress Workers Protest Against ED Summon to Sonia Gandhiواضح رہے کہ کانگریس کارکنان کی جانب سے پارٹی صدر کو ای ڈی کی جانب سے سمن جاری کرنے پر ملک بھر میں احتجاج کیے جا رہے ہیں۔