رام بن: سابق وزیر و رکن اسمبلی بانہال وقار رسول وانی کو جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کا صدر منتخب کیے جانے کو رام بن کے کانگریس لیڈران و کارکنان نے جموں و کشمیر خصوصاً پہاڑی ضلع رام بن کے لوگوں کے لئے خوش آئند قدم قرار دیا۔ کانگرس کے سابق ضلع صدر آرون سنگھ راجو نے پریس کانفرنس کے دوران وقار رسول کو بہترن لیڈر قرار دیتے ہوئے کانگریس کے ریاستی صدر کی تعینانی پر کانگریس ہائی کمان کا شکریہ ادا کیا۔Cong Leaders Praise Vikar Rasool Nomation as JKPCC State Head
سنگھ نے دعویٰ کیا کہ ’’جموں و کشمیر خصوصاً ضلع رام بن کو سبھی جماعتوں نے نظر انداز کیا ہے۔ وقار رسول ضلع رام بن ہی نہیں بلکہ خطہ چناب سمیت جموں و کشمیر کی تعمیر و ترقی کے لیے موزوں لیڈر ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ وقار رسول پارٹی کو دونوں صوبوں میں مستحکم کرنے کے اہل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس ہائی کمان کے اس فیصلے کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ وہ وقار رسول کے ساتھ ہمیشہ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔Vikar Rasool Nomation JKPCC State Head