اردو

urdu

ETV Bharat / state

کانگریس لیڈر کی ضمنی انتخابات سے متعلق پالیسیوں کی تنقید

ضلع رام بن میں پریس کانفرنس کے دوران کانگریس لیڈر فیروز خان نے لیفٹینٹ گورنر انتظامیہ کی پالیسیوں اور فیصلوں کی سخت نکتہ چینی کی۔

کانگریس لیڈر کی ضمنی انتخابات سے متعلق پالیسیوں کی تنقید
کانگریس لیڈر کی ضمنی انتخابات سے متعلق پالیسیوں کی تنقید

By

Published : Oct 24, 2020, 6:04 PM IST

ضلع رام بن سے تعلق رکھنے والے کانگریس لیڈر اور نیشنل سٹوڈنٹ یونین کے سابق قومی صدر فیروز احمد خان نے جموں وکشمیر لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ اور مرکزی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ’’ان کی غلط پالیسیوں اور فیصلوں کی وجہ سے یونین ٹیریٹری کے لوگوں، خاص طور پر طلباء، کو مصائب اور پریشانیوں سے دو چار ہونا پڑ رہا ہے۔‘‘

انہوں نے رام بن میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران حدبندی کو ’’بی جے پی قیادت والی غیر منظم نوٹ بندی‘‘ سے موازنہ کرتے ہوئے بتایا کہ ووٹر لسٹ میں کئی نئے اندراج اور کٹوتی کے علاوہ انتخابی حلقوں کی جدید تقسیم پر بھی گورنر انتظامیہ کی شدید تنقید کی۔

کانگریس لیڈر کی ضمنی انتخابات سے متعلق پالیسیوں کی تنقید

دریں اثناء کانگریس لیڈر نے پنچایتوں میں کلرک اور اکاونٹس اسٹنٹ کی بھرتی کے عمل میں جموں و کشمیر ایس ایس پی کی جانب سے امتحانات کے لیے قایم کئے گئے سنٹروں پر بھی اعتراض جتایا۔

انہوں نے کہا کہ امیدواروں کے لیے قائم کردہ امتحانی مراکز مختلف اضلاع میں قائم کیے گئے ہیں اور عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب امیدواروں کو پریشانیوں اور ذہنی تناؤ سے گزرنا پڑ رہا ہے۔

فیروز خان نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اگر ان معاملات کے متعلق سنجیدگی سے غور و خوض نہیں کیا گیا تو وہ عدالت کا رخ اختیار کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details