اردو

urdu

ETV Bharat / state

رامبن: غلام نبی آزاد کے خلاف احتجاج کی مذمت - سابق وزیر اعلیٰ

ضلع کانگریس کمیٹی رامبن نے جموں میں غلام نبی آزاد کے خلاف ہوئے احتجاج اور ان کا پتلہ نذر آتش کیے جانے کی مذمت کی۔

رامبن: غلام نبی آزاد کے خلاف احتجاج کی مذمت
رامبن: غلام نبی آزاد کے خلاف احتجاج کی مذمت

By

Published : Mar 2, 2021, 8:18 PM IST

رام بن میں کانگرس کی جانب سے منگل کو ایک پریس کانفرنس کے کے دوران پارٹی لیڈران نے جموں میں سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد کے خلاف ہوئے احتجاج کی مذمت کی گئی۔

رامبن: غلام نبی آزاد کے خلاف احتجاج کی مذمت

بتا دیں کہ جموں میں غلام نبی آزاد پر بی جے پی کے اشاروں پر کام کرکے کانگریس پارٹی کو کمزور کرنے کی کوشش کا الزام عائد کرتے ہوئے انکے خلاف احتجاج کیا گیا اور اس دوران انکا پتلہ بھی نذر آتش کیا گیا۔

ضلع رام بن میں کانگریس کے کارکنان نے پریس کانفرنس کے دوران غلام نبی آزاد کے خلاف احتجاج کی مذمت کرتے ہوئے احتجاج کر رہے افراد کو ’’غیر کانگریسی اور ایجنٹ‘‘ قرار دیا گیا۔ انہوں نے کہا: ’’جموں میں شاہنواز چودھری کی قیادت میں غلام نبی آزاد کے خلاف احتجاج کیا گیا، شاہنواز خود کانگریسی نہیں بلکہ آر ایس ایس کا ایجنٹ ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’’قد آور سیاسی لیڈر و سینئر رہنما غلام نبی آزاد کے خلاف عائد کیے گئے سبھی الزامات بے بنیاد اور نا قابل قبول ہیں۔‘‘

کانگریس کارکنان نے پارٹی پریذیڈنٹ سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے واقعے کا سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details