رام بن: پہاڑی ضلع رام بن کے بانہال علاقے میں سڑک کے میگڈمائزیشن سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ Macadamisation of Link Road in Banihalمقامی باشندوں خاص کر ڈرائیور حضرات نے قریب چار کلومیٹر طویل شالگڈی تا چکناروا سڑک کے میگڈمائزیشن پر محکمہ تعمیرات عامہ کی کاوشوں کی سراہنا کرتے ہوئے دیگر خستہ حال سڑکوں کی بھی مرمت و توسیع کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
Macadamisation of Link Road in Banihal: سڑک کے میگڈمائزیشن سے عوام میں خوشی - بانہال علاقے میں سڑک کی میگڈمائزیشن
’’خستہ حال سڑک کے باعث لوگوں کو عبور و مرور میں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا Dilapidated Roads in Banihal وہیں گاڑیوں کو بھی خستہ حال سڑکوں سے کافی نقصان سے دوچار ہونا پڑتا تھا۔‘‘
سڑک کی میگڈمائزیشن سے عوام میں خوشی
مقامی ڈرائیوروں نے بتایا کہ خستہ حال سڑک کے باعث لوگوں کو عبور و مرور میں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا وہیں گاڑیوں کو بھی خستہ حال سڑکوں سے کافی نقصان سے دوچار ہونا پڑتا تھا۔ Chaknarwa Chamalwas Road Macadamised مقامی ڈی دی سی کونسلر نے میگڈمائز کیے گئے روڑ کا افتتاح کرتے ہوئے انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: ’’امید ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے دیگر خستہ حال سڑکوں کی بھی تعمیر و مرمت کے حوالے سے جلد اقدامات اٹھائے جائیں گے۔‘‘
Last Updated : Jun 15, 2022, 7:42 PM IST