اطلاعات کے مطابق گاڑی کو دریائے چناب سے آج صبح نکال کر ڈرائیور کی لاش برآمد کی گئی ہے۔ اس حادثے میں متعدد افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔
پولیس اہلکار کے مطابق مسافر بردار گاڑی تیورہ زیر نمبر JK03C-9311 گزشتہ شام سرینگر سے جموں کی طرف جارہی تھی کہ رامبن کے نزریک کیفےٹیریہ موڑ پر شاہراہ سے پھسل کر دریائے چناب میں گر گئی تھی۔ آج صبح پولیس اور مقامی رضاکاروں نے دوبارہ بچاؤ مہم شروع کر دریا چناب سے گاڑی نکال ک ڈرائیور کی تلاش کو برآمد کردی ہے۔