مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں آج دوپہر 12 بجے یہ حادثہ پیش آیا ہے۔
اطلاع کے مطابق رامبن کے دور افتاد علاقہ ہوگن رامسو میں ایک گھر میں شاٹ سرکٹ ہونے کی وجہ سے آگ لگ گئی۔
مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں آج دوپہر 12 بجے یہ حادثہ پیش آیا ہے۔
اطلاع کے مطابق رامبن کے دور افتاد علاقہ ہوگن رامسو میں ایک گھر میں شاٹ سرکٹ ہونے کی وجہ سے آگ لگ گئی۔
بھشن سنگھ ولد لوچن سنگھ ساکنہ ہوگن تحصیل رامسو کا دو منزلہ رہائشی مکان اس آگ میں جل کر خاکستر ہوگیا۔
بھیانک آگ نے دو منزلہ عمارت کو اپنے لپیٹ میں لے کر لاکھوں روپیہ کا ساز و سامان جلا کر خاک کردیا۔
محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے اہلکار نے بڑی مشقت کے بعد آگ بجھانے میں کامیابی حاصل کی۔ دیگر رہائشی مکانات کو بھی آگ لگنے سے بچالیا گیا۔