اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں برف و باراں کا سلسلہ جاری، قومی شاہراہ بند

محکمۂ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق جموں و کشمیر کے جنوب و شمال میں بارش جبکہ بالائی علاقوں میں برفباری ہوئی ہے۔

جموں و کشمیر میں بارش و باراں کا سلسلہ جاری، قومی شاہراہ بند
جموں و کشمیر میں بارش و باراں کا سلسلہ جاری، قومی شاہراہ بند

By

Published : Dec 12, 2020, 10:25 AM IST

Updated : Dec 12, 2020, 11:07 AM IST

جموں و کشمیر کے بالائی علاقوں میں برفباری اور میدانی علاقوں میں مسلسل بارش کی وجہ سے جموں - سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل معطل کر دی گئی ہے۔ قومی شاہراہ این ایچ 44 کے ملحقہ علاقوں میں زبردست برفباری اور تودے گر آئے ہیں جس کی وجہ سے سڑک پر نقل و حمل بند ہو گئی ہے۔

محکمۂ ٹریفک نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ قومی شاہراہ کا رخ نہ کریں کیونکہ پسیاں گر آنے کی وجہ سے جواہر ٹنل بند کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا رامبن، پنتھال اور تریشول مور پر شاہراہ بند ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ محکمۂ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق جموں و کشمیر کے جنوب و شمال میں بارش جبکہ بالائی علاقوں میں برفباری ہوئی ہے۔

محکمہ کے مطابق آج وادی میں اگرچہ مطلع ابر آلود رہے گا۔ تاہم موسم میں بہتری کی امید ہے۔

Last Updated : Dec 12, 2020, 11:07 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details