اردو

urdu

ETV Bharat / state

رامبن: ریلوے پروجکٹ پر کام کرنے والے مزدوروں کا مظاہرہ - مزدوروں کا مظاہرہ

مظاہرین کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کی اراضی اور مکانات ریلوے پروجیکٹ تعمیر کرنے کی زد میں آنے سے ان کا نقصان ہوا ہے، ان ہی بے روز گار نوجوانوں کو کمپنی نکال رہی ہے۔

railway
railway

By

Published : Aug 25, 2020, 10:36 AM IST

مرکزی زیرانتظام جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے سب ڈویژن گول علاقہ داڑم میں زیر تعمیر کٹرہ بانہال ریلوے پروجیکٹ کی تعمراتی کمپنی گیمون اینڈیا کے خلاف آج مقامی لوگوں نے زبردست احتجاج کیا اور دھرنا دیا۔ مظاہرہ میں خواتین بھی بڑی تعداد میں شامل تھیں۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کی اراضی اور مکانات ریلوے پروجیکٹ تعمیر کرنے کی زد میں آنے سے ان کا نقصان ہوا ہے، ان ہی بے روز گار نوجوانوں کو کمپنی نکال رہی ہے۔ ریلوے ٹنل T-48 "داڑم " تعمیراتی کمپنی سے نکالے گئے مزدوروں نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کمپنی نے بنا وجہ بتائے نکال دیا ہے جبکہ ابھی تعمیراتی کام بہت باقی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ تعمیراتی کمپنی غیر ریاستی باشندوں کو روزگار کے مواقع فراہم کر رہی ہے اور جو مقامی بے روزگار نوجوانوں کے ساتھ زیادتی ہے۔

مظاہرین کو پولیس نے حراست میں لے لیا جبکہ نوکری سے نکالے گیے مزدوروں نے دھمکی دی ہے کہ جب تک تعمیراتی کمپنی کے منتظمین دوبارہ مقامی نوجوانوں کو کام پر نہیں لگاتی وہ احتجاج اور دھرنے جاری رکھیں گے۔

رامبن: ریلوے پروجکٹ پر کام کر رہے مزدوروں نے کیا ظاہرہ

بلاک چیرمین داڑم جاوید احمد منہاس نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ اس میں انتظامیہ بھی ملوث ہے اور اس کی ایک کمیشن بٹھائی جائے جس میں پنچایت بھی شامل ہو اور کس بنا پر ان غریب نوجوانوں کو کمپنی نے نکالا ہے، یہ واضح کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ان غریب نوجوانوں کی اراضی، مکانات اور بہت نقصان ہوا ہے۔ اس لئے کمپنی میں پہلے مقامی نوجوانوں کا حق ہے۔ اس موقع پرخواتین نے بھی احتجاج میں حصہ لیا اور کہا کہ جب تک ہمارا مطالبہ پورا نہیں ہوتا ہے ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details