جموں و کشمیر کے متعدد اضلاع کے ساتھ ساتھ گاندربل اور رامبن میں بھی پلس پولیو مہم کا آغاز کیا گیا۔ ضلع اسپتال گاندربل میں کئی بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔ ضلع کے مختلف مقامات پر سینکڑوں بوتھ قائم کیے گئے۔ جہاں بچوں کو پولیو ویکسین دی جارہی ہے۔
اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر شفقت اقبال، چیف میڈیکل آفیسر، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہسپتال گاندربل، ڈی ایچ او، اور محکمہ صحت سے تعلق رکھنے والا دیگر عملہ موجود تھا۔
شفقت اقبال نے کہا 'تین روز تک چلنے والے اس پروگرام میں تمام آشا ورکرز اور آنگن واڈی کارکنان کے علاوہ محکمہ صحت سے وابستہ ملازمین بچوں کو پولیو کی ویکسین دیں گے۔ اس طرح ضلع میں ہزاروں بچوں کو پلس پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی پروگرام کے دوران حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے'۔