رامبن:جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں حد بندی کمیشن کی جانب سے گول سب ڈویژن کو بانہال کے ساتھ جوڑنے پر روزِ اول سے ہی لوگ سراپا احتجاج ہیں۔ اسی سلسلے میں آج سنگلدان میں عوام نے پورے دن ہڑتال رکھی اور احتجاج کیا Protests Against Delimitation Commission in Ramban۔
عوام نے کمیشن کی ناانصافی پر زبردست غم و غصے کا اظہار کیا اور کمیشن و اربابِ اقتدار سے مطالبہ کیا ہے کہ گول کو اسمبلی نشت کا درجہ دیکر انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے۔ احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہمیں بانہال کے ساتھ جوڑ کر ہماری نسلوں کا تباہ کیا گیا ہے۔ کمیشن اپنے کام کے طرز عمل میں نرمی لائے اور ہمارے ساتھ انصاف کرے۔