اردو

urdu

ETV Bharat / state

فوج کی مبینہ مار پیٹ کے بعد رامبن میں احتجاج - نعرے بازی

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں فوج کی جانب سے مبینہ مار پیٹ کے بعد مقامی لوگوں نے احتجاج کیا۔

فوج کی مبینہ مار پیٹ کے بعد رامبن میں احتجاج

By

Published : Jul 29, 2019, 11:37 PM IST

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے مطابق مقامی لوگوں نے قومی شاہراہ پر احتجاج کرتے ہوئے فوج کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔

فوج کی مبینہ مار پیٹ کے بعد رامبن میں احتجاج

نمائندے نے بتایا کہ احتجاج کی وجہ سے قومی شاہراہ پر کئی گھنٹوں تک گاڑیوں کی آمد و رفت معطل رہی۔

مقامی لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کو بتایا کہ مقامی ٹھکیدار جنید احمد ولد آصف احمد اپنے نجی گاڑی سے بانہال کی طرف جا رہے تھے، اچانک فوج کے اہلکاروں نے گاڑی روک دی اور ان کی جم کر پٹائی کی۔

نمائندے نے بتایا کہ گاڑیوں کی آمد و رفت کئی گھنٹوں تک معطل رہنے کے بعد ایس ایچ او اور ایس ڈی پی او بانہال کی مداخلت اور یقین دہانی کے بعد احتجاج کو واپس لیتے ہوئے ٹریفک کو بحال کر دیا ۔

واضح رہے کہ پلوامہ حملے کے بعد مرکزی حکومت کی جانب سے ایک حکمنامہ جاری کیا گیا تھا جس میں جموں - سرینگر قومی شاہراہ پر عارضی طور پر پابندی عائد کی گئی تھی، جس کے بعد جنوبی کشمیر میں فوج کی جانب سے عام شہری کے مبینہ مار پیٹ کرنے کے متعلق کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے تھے۔

وہیں حال ہی میں قومی شاہراہ پر ڈائریکٹر فائنانس امتیاز احمد وانی کے والد کی لاش کو گھر لے جانے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details