اردو

urdu

ETV Bharat / state

رامبن: محکمہ جنگلات اور ضلع انتظامیہ کے خلاف احتجاج - محکمہ جنگلات رام بن کی خبر

رامبن میں مظاہرین نے کاروباری ادارے اور دکانیں بند کرکے قومی شاہراہ پر نقل و حرکت کو بند کر دیا۔

محکمہ جنگلات اور ضلع انتظامیہ کے خلاف احتجاج
محکمہ جنگلات اور ضلع انتظامیہ کے خلاف احتجاج

By

Published : Jan 11, 2021, 4:28 PM IST

مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں سیکڑوں لوگوں نے محکمہ جنگلات اور ضلع انتظامیہ کے خلاف زبردست احتجاج کر کے قومی شاہراہ پر دھرنا دیا۔

رامبن میں مظاہرین نے کاروباری ادارے اور دکانیں بند کرکے قومی شاہراہ پر نقل و حرکت بند کر دی۔

انہوں نے الزام لگایا کہ محکمہ جنگلات نے ہندو برادری کے شمشان گھاٹ کہوباغ کو بند کر دیا ہے۔ جبکہ محکمہ جنگلات کے دعوے کے مطابق محکمہ کی ملکیت ہے۔

محکمہ جنگلات اور ضلع انتظامیہ کے خلاف احتجاج

انہوں نے کہا کہ اس خطہ اراضی کو محکمہ نے نشاندہی کے بعد تار بندی کر کے بند کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:کولگام میں پولیس نے حاملہ کو اسپتال پہنچایا

تاہم ضلع مجسٹریٹ رامبن کے ناظم ضیا خان نے معاملہ کو حل کر احتجاج کرنے والوں کو پرامن طور پر منتشر کر دیا۔

اس موقع پر بی جے پی یوا مورچہ کے رہنما گردیپ سنگھ چیب نے بھی انتظامیہ اور محکمہ جنگلات پر الزام لگایا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details