اردو

urdu

ETV Bharat / state

رامبن میں محکمہ وائلڈ لائف کے خلاف احتجاج - رام بن

ضلع رامبن کے اکھڑہال، پوگل پرستان میں مقامی لوگوں نے محکمہ وائلڈ لائف کے خلاف احتجاج کیا اور کہا کہ 'علاقے میں جنگلی جانور کھلے عام گھومنے سے خوف ہراس کا ماحول ہے'۔

رام بن میں محکمہ وائلڈ لائف کے خلاف احتجاج

By

Published : Jun 19, 2019, 7:54 PM IST

Updated : Jun 19, 2019, 8:00 PM IST

اکھڑہال کے صدر بازار میں احتجاج کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے محکمہ وائلڈ لائف کے خلاف نعرے بازی کی۔

احتجاجی افراد کا کہنا تھا کہ ان کے علاقے میں جنگلی جانور دن دہاڑے گھوم رہے ہیں، ان کی فصلوں کو تباہ کر رہے ہیں اور ’’محکمہ وائلڈ لائف خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہا ہے۔‘‘

رام بن میں محکمہ وائلڈ لائف کے خلاف احتجاج

ان کا کہنا تھا کہ پچھلے کئی برسوں سے جنگلی جانور خصوصاً ریچھ بستیوں میں آکر فصلیں تباہ کر رہے ہیں، جس کے بعد انہوں نے کئی بار محکمہ وائلڈ لائف کو اس بارے میں با خبر کیا، ’’تاہم اس جانب محکمہ نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔‘‘

احتجاجی افراد کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح دن دہاڑے جنگلی جانوروں کے کھلے عام گھومنے سے علاقے میں خوف ہراس کا ماحول ہے، لوگ گھروں کے اندر رہنے میں ہی عافیت محسوس کرتے ہیں۔

احتجاج کرنے والے لوگوں نے اکھڑہال میں ایک کنٹرول روم کا قیام عمل میں لانے کی اپیل کی ہے۔

Last Updated : Jun 19, 2019, 8:00 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details