مرکز کے زیر انتظام جموں وکشمیر کے بانہال میں وسیم رضوی کے خلاف زبردست احتجاج کیا گیا۔ بی جے پی کے ضلع سیکریٹیریٹ رامبن میں یہ احتجاج کیا گیا۔
احتجاج میں شامل سلیم احمد بٹ نام کے شخص نے نمائندے کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ وسیم رضوی کو جلد سے جلد سزا دی جائے کیونکہ یہ ملک کا دشمن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کی ہندوستان واحد ایک ملک ہے جو ہر مذہب کی عزت کرتا ہے۔