رام بن: پہاڑی ضلع رام بن کے دور دراز اور پسماندہ علاقہ گاندھری کو بھٹنی سے جوڑنے والی واحد رابطہ سڑک پر کام بحال نہ کرنے کے خلاف مقامی باشندوں نے ضلع انتظامیہ سمیت پی ایم جی ایس وائی کے خلاف احتجاج کیا۔ احتجاج میں درجنوں مقامی باشندوں کے علاوہ سیاسی و سماجی کارکنان سمیت منتخب عوامی نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ احتجایوں نے ضلع رام بن کی گول شاہراہ کو بلاک کرکے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔ Protesters Demand Construction of Gandhri Link Road in Ramban
احتجاج میں شامل لوگوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو ماہ سے مسلسل گزارشوں کے باوجود گاندھری بھٹنی رابطہ سڑک کی تعمیر و مرمت کا کام بحال نہیں کیا گیا اور لوگ آج شاہراہ پر احتجاج کرنے کے لیے مجبور ہو گئے۔ احتجاجیوں کے مطابق پردھان منتری گرامین سڑک یوجنا (پی ایم جی ایس وائی) کے تحت جاری تعمیری کام کے تحت گاندرھی بھٹنی رابطہ سڑک کی تعمیر کا کام بھی شروع کیا گیا جسے نامعلوم وجوہات کی بنا پر ادھورا چھوڑ دیا گیا۔
مقامی باشندوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’’ڈی سی رام بن کی زبانی ہدایات پر فنڈز کی کمی کا بہانہ بنا کر کام کو روک دیا گیا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ 16.18 کلومیٹر طویل سڑک کی خستہ حالی کے باعث لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مریضوں کو اسپتال پہنچانے اور طلبہ کو تعلیمی اداروں تک پہنچنے میں ناقابل بیاں مصیبتوں سے گزرنا پرتا ہے۔Gandhri Residents protest Demand Construction of Link Road