اردو

urdu

ETV Bharat / state

Protest Against PDD in Banihal: بانہال میں بجلی محکمہ کے خلاف احتجاج

ضلع رام بن کے بانہال علاقے میں محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے علاقے میں بجلی کی معقول فراہم کا مطالبہ کیا۔ Banihal Protest Against PDD

بانہال میں بجلی محکمہ کے خلاف احتجاج
بانہال میں بجلی محکمہ کے خلاف احتجاج

By

Published : Feb 4, 2023, 6:19 PM IST

بانہال میں بجلی محکمہ کے خلاف احتجاج

رام بن:صوبہ جموں کے پہاڑی ضلع رام بن کے بانہال علاقہ میں مقامی باشندوں خاص کر تاجر پیشہ افراد نے پاوئر ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ (محکمہ بجلی) کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے محکمہ بجلی کے اعلیٰ افسران کے خلاف نعرے بازی کی۔ احتجاج کر رہے مقامی باشندوں نے محکمہ بجلی کے اعلیٰ افسران کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بانیہال علاقے میں بجلی کے ابتر ترسیلی نظام کو درست کرنے میں لیت و لعل کا مظاہرہ کرنے کا الزام عائد کیا۔

احتجاج کر رہے مقامی باشندوں نے دعویٰ کیا کہ کثیر آبادی والے علاقے میں گزشتہ کئی روز سے بجلی غائب ہے جبکہ معمولی فالٹ کو ٹھیک کرنے میں مقامی عارضی ملازمین کو گھنٹوں لگ جاتے ہیں جس کے سبب علاقے میں کئی کئی گھنٹوں، بعض اوقات کئی دنوں تک بجلی غائب رہتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ بجلی نے فالٹ ریپئر کرنے لئے ایک وسیع علاقے میں محض دو (عارضی) ملازمین کو تعینات کیا ہے جبکہ اعلیٰ افسران فقط اپنی کرسیوں پر بیٹھ کر موٹی تنخواہیں لے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:Non-Availability Of Electricity ونتراگ میں بجلی کی عدم دستیابی سے عوام پریشان

احتجاجی مظاہرین کا مزید کہنا ہے کہ صارفین نے ہر ماہ وقت پر بجلی کا بل وصول کیا جاتا ہے جبکہ بجلی فراہم کرنے کے حوالہ سے متعلقہ محکمہ غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی عدم دستیابی کے سبب مقامی باشندوں، دکانداروں، تاجر پیشہ افراد خاص کر طلبہ کو سخت دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ احتجاج میں شامل ایک مقامی باشندے نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ’’محکمہ بجلی کی جانب سے برفباری کا بہانہ بنا کر خواہ مخواہ بجلی کی سپلائی کاٹ دی جاتی ہے، جبکہ اس سے قبل بھی یہاں بھاری برفباری ہوئی، تاہم اُس دوران زیادہ دیر تک بجلی غائب نہیں رہتی تھی۔‘‘

احتجاجیوں نے دعویٰ کیا کہ ’’کئی بار احتجاج کرنے کے باوجود متعلقہ حکام ٹس سے مس نہیں ہو رہے۔‘‘ انہوں نے بجلی محکمہ کے افسران، مقامی تحصیلدار سمیت ڈی سی رام بن کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’حکام عوامی غصہ کو ٹھنڈا کرنے کی غرض سے صرف جھوٹے وعدے کرتی ہے، یقین دہانیاں کی جاتی ہیں تاہم لوگوں کی مشکلات کو دور کرنے کے حوالہ سے کبھی بھی سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details