اردو

urdu

ETV Bharat / state

رام بن: ناردرن ریلوے اور تعمیراتی کمپنی کے خلاف احتجاج - پہاڑی ضلع رام بن

ضلع رامبن کے سنگلدان علاقے میں ناردرن ریلوے اور تعمیراتی کمپنی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے اقربا پروری اور ماحولیات کو نقصان پہنچانے کے الزامات عائد کیے۔

رام بن: ناردرن ریلوے اور تعمیراتی کمپنی کے خلاف احتجاج
رام بن: ناردرن ریلوے اور تعمیراتی کمپنی کے خلاف احتجاج

By

Published : Apr 10, 2021, 4:50 PM IST

جموں وکشمیر کے پہاڑی ضلع رام بن کے سنگلدان علاقے میں ناردن ریلوے کی جانب سے ادھمپور-کٹرہ-بانہال ریلوے پروجیکٹ کی تعمیر کے لیے مامور کمپنی کے خلاف مقامی لوگوں نے احتجاج کیا۔

رام بن: ناردرن ریلوے اور تعمیراتی کمپنی کے خلاف احتجاج

احتجاج کر رہے لوگوں نے تعمیراتی کمپنی کے خلاف مختلف الزامات عائد کیے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے کہا کہ ’’تعمیراتی کمپنی قوانین کو بالائے طاق رکھتے ہوئے رات دن تعمیراتی کام انجام دے رہی ہے۔‘‘ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’’لگاتار اٹھنے والے گرد و غبار کے سبب متعدد افراد ٹی بی جیسے عارضہ میں مبتلا ہو گئے ہیں۔‘‘

انہوں نے تعمیراتی کمپنی پر مقامی افراد کو نظر انداز کرنے اور غیر مقامی افراد کو کام کے لیے ترجیح دینے کا بھی الزام عائد کیا۔

احتجاج کر رہے لوگوں نے بتایا کہ انہوں نے متعدد بار متعلقہ حکام و محکموں کو اس جانب آگاہ کیا تاہم ’’کئی بار شکایات درج کرانے کے باوجود آج تک اس جانب کوئی توجہ نہیں دی گئی۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details