جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں لوگوں نے ٹول ٹیکس وصول کرنے کے خلاف ناشری کے مقام پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا کے خلاف احتجاج کیا۔
احتجاج کر رہے لوگوں کا کہنا ہے کہ ضلع رامبن کے بٹوت چندر کورٹ اور رامبن کی نجی گاڑیوں کو ٹول ٹیکس سے مستثنیٰ رکھنے کی انتظامیہ سے اپیل کی گئی تھی، تاہم انتظامیہ کی جانب سے کشمیر ہائی وے پر ناشری کے نزدیک چھوٹی بڑی گاڑیوں سے ٹول ٹیکس وصولنے کے خلاف آج ضلع رامبن کے لوگوں نے کانگرس رہنما و سابق ممبر اسمبلی اشوک کمار کی قیادت میں مقامی لوگوں سے ٹول ٹیکس وصولنے کے فیصلے کے خلاف زوردار احتجاج کیا گیا۔
احتجاجیوں کا کہنا تھا کہ مقامی لوگوں کو رعایت نہ دینے کا فیصلہ حکومت کی جانب سے لیا گیا ہے۔ فیصلہ یہاں کے ہر ایک شہری کے خلاف اور عوامی دشمن ہے۔