اردو

urdu

ETV Bharat / state

ضلع انتظامیہ اور تعمیراتی کمپنی کے خلاف احتجاج - protest against HCC authorities in ramaban

ریاست جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں لوگوں نے ضلع انتظامیہ اور تعمیراتی کمپنی ایچ سی سی کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔

تعمیراتی کمپنی کے خلاف احتجاج

By

Published : May 17, 2019, 12:10 AM IST

احتجاج کرنے والے مقامی زمین داروں نے انتظامیہ اور تعمیراتی کمپنی کے خلاف جم کر نعرے بازی کرتے ہوے کہا قومی شاہرہ چار گلیاروں میں تبدیل کرنے کا تعمیری کام رام بن اور سے بانہال تک ایچ سی سی کمپنی کو دیا گیا ہے۔

تعمیراتی کمپنی کے خلاف احتجاج

کمپنی نے مقامی بے روزگار نوجوانوں کو روزگار نہیں دیا ۔پچھلے تین سالوں سے ٹال مٹول کر کے ریاست کے دوسرے علاقوں سے ملازم اور مزدو لگاے گئے۔

انہوں نے کہا کہ چملواس سے شیر بی تک کسی بھی مقامی بے روزگار کو آج تک روزگار نہیں دیا گیا جبکہ ان کی اراضی اور رہاشی مکانات شاہرہ کے تعمیر میں استعمال کی گئی ہیں۔

ضلع انتظامیہ کے دفتروں کے چکر کاٹنے کے باوجود زمین مالکان کی فردیا سنی نہیں گئی۔ لوگ مجبورا سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے کہا آشا پورم نامی کمپنی جس نے ایچ سی سی کا ٹھیکہ لیا ہے کا کام بند کیا تھا۔

وہی جب ہم نے زمین مالکان سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ ہم اس نیشنل پروجیکٹ کے ساتھ ہیں۔ لیکن کمپنی ہمارے ساتھ زیادتی کر رہی ہے، ہمیں روزگار فراہم نہیں کیا جا رہا ہے۔ کمپنی کو ضلع انتظامیہ کا بھر پور تعاون ہے جس کی وجہ ہماری شنوائی نہیں ہوتی اور جب بھی ہم اپنا حق مانگنے کے لئے آواز بلمد کرنا چاہتے ہیں تو محکمہ پولیس کی طرف سے ہمیں دھمکایا جاتا ہے۔
انہوں نے دھمکی دی جب تک مقامی لوگوں کو روزگار نہیں دیا اےگا دہ اپنی زمینوں میں کا نہیں کرنے دیں گے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

sajida

ABOUT THE AUTHOR

...view details