اردو

urdu

ETV Bharat / state

Protest Against Delimitation in Ramban: ضلع رام بن میں حد بندی کمیشن کی سفارشات کے خلاف احتجاج - پہاڑی ضلع رام بن

جموں وکشمیر کے پہاڑی ضلع رام بن کے پوگل پرستان میں سیاسی لیڈران سمیت تجارتی انجمنوں کے کارکنان نے احتجاج کرتے ہوئے Protest Against Delimitation in Ramban حد بندی کمیشن پر پوگل پرستان کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا۔

Protest against Delimitation in Ramban: ضلع رام بن میں حد بندی کمیشن کی سفارشات کے خلاف احتجاج
Protest against Delimitation in Ramban: ضلع رام بن میں حد بندی کمیشن کی سفارشات کے خلاف احتجاج

By

Published : Jan 3, 2022, 4:25 PM IST

پہاڑی ضلع رام بن کے اکھڑہال میں حد بندی کمیشن کی سفارشات کے خلاف احتجاج Protest in Rambanکیا گیا۔ احتجاج میں سیاسی رہنماؤں سمیت تجارتی انجمنوں کے کارکنان نے شرکت کرتے ہوئے حد بندی کمیشن پر پوگل پرستان کو نظر انداز کرنے کا الزام Protest against Delimitation in Rambanعائد کیا۔

ضلع رام بن کے پوگل، پرستان میں حد بندی کمیشن کی سفارشات کے خلاف احتجاج

احتجاج کر رہے لوگوں نے حد بندی کمیشن کی سفارشات J&K Delimitation کو ’’ایک مخصوص جماعت کو فائدہ پہنچانے‘‘ سے تعبیر کیا۔

انہوں نے حد بندی کمیشن پر پوگل پریستان کو نظر انداز کرنے کے علاوہ کمیشن کی سفارشات کو جموں و کشمیر کے دونوں صوبوں کے لوگوں کو تقسیم کرنے کا عمل قرار دیا۔

احتجاج کر رہے لوگوں نے دعویٰ کیا: ’’حد بندی کمیشن عوامی خواہشات کے عین مخالف محض ایک مخصوص جماعت کے اشاروں پر کام کر ہی جسے کسی بھی قیمت میں برداشت نہیں کیا جا ئے گا۔‘‘

احتجاجی مظاہرین کا یہ بھی کہنا تھا کہ علاقہ پوگل پرستان کی اپنی ایک شناخت ہے تاہم اس شناخت کو مٹانے کی سازشیں عروج پر ہیں جو کہ ناقابل برداشت ہیں۔‘‘

انہوں نے پوگل پرستان اسمبلی حلقہ کو بانہال یا اسمبلی حلقہ رام بن کے ساتھ جوڑنے پر زور دیتے ہوئے کہا علاقے کی دو حصوں میں تقسیم کسی بھی صورت میں قبول نہیں کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details