اردو

urdu

ETV Bharat / state

Road Sinks In Ramban رامبن کے کھاری تحصیل میں شاہراہ دھنس جانے سے متعدد گاؤں کٹ کر رہ گئے

ضلع رامبن کے کھاری تحصیل میں شاہراہ دھنس جانے سے متعد گاؤں ضلع ہیڈ کواٹر سے کٹ کر رہ گئے ہیں۔ حکام کے مطابق روڈ کو قابل آمدورفت بنانے کے لیے کم از کم ایک ہفتہ کا وقت لگے گا۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر

By

Published : Apr 7, 2023, 7:03 PM IST

رامبن:جموں وکشمیر کے ضلع رامبن کے کھاری تحصیل میں شاہراہ دھنس جانے سے متعد گاؤں ضلع ہیڈ کواٹر سے کٹ کر رہ گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق جمعے کے روز رامبن کے کھاری تحصیل میں ایک سڑک کا ایک حصہ دھنس گیا، جس سے کھاری اور مہو مانگٹ علاقوں کے تقریباً 40 ہزار لوگ ضلع ہیڈ کوائٹر سے منقطع ہو گئے۔ بتایا جارہا ہے یہ واقعہ 23 راشٹریہ رائفلز کیمپ کے قریب نچلانہ-کھاری لنک روڈ پر پیش آیا۔ اس سڑک کی دیکھ بھال IRCON کرتی ہے۔ یہ کمپنی کھاری میں کئی ریلوے سرنگیں اور ایک ریل اسٹیشن بنا رہی ہے۔ روڈ دھنس جانے کے بعد انتظامیہ نے اس شاہراہ کو فوری طورپر ٹریفک کی آمدورفت کے لئے بند کردیا۔حکام نے بتایا کہ بحالی کا کام ریلوے کی تعمیراتی کمپنیاں جنگی بنیادوں پر کر رہی ہیں اور اسے مکمل ہونے میں کم از کم ایک ہفتہ کا وقت لگے گا۔

زید پڑھیں:Landslide in Ramban رام بن میں زمین کھسکنے سے کئی رہائشی مکانات زمین بوس

واضح رہے کہ رامبن کے ڈکسر گول علاقے میں فروری کے ماہ میں زمین کے کھسکنے کے واقعے میں 13 رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا تھا۔اگرچہ انتظامیہ نے وفری طور رہائشیوں کو محفوظ مقامات کی طرف منتقل کیا گیا، تاہم مقامی لوگوں کے مطابق زمین دھسنے سے رہائشہ مکانوں میں موجود سازو سامان اور مول مویشی ہلاک ہوگئے ہیں۔انتظامیہ نے لوگوں کو معقول معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ جونہی زمین دھسنے کا واقعہ ہوا تو انتظامیہ نے محکمہ مال کی ٹیموں کو متاچرہ علاقوں کو دورہ کرنے کی ہدایت دی ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details