اردو

urdu

رامبن: خشخاش کی کھیتی کرنے والا شخص گرفتار

پہاڑی ضلع رامبن میں ممنوعہ خشخاش کی کھیتی کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

By

Published : Apr 29, 2021, 4:02 PM IST

Published : Apr 29, 2021, 4:02 PM IST

رامبن: خشخاش کی کھیتی کرنے والا شخص گرفتار
رامبن: خشخاش کی کھیتی کرنے والا شخص گرفتار

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں پولیس نے ممنوعہ خشخاش کی کھیتی کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتا کر لیا۔

پولیس بیان کے مطابق مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد انہوں نے چندرکوٹ علاقے میں چھاپہ مارا اور چھاپے کے دوران جماعت علی ولد میر باز کو گرفتار کرنے کے علاوہ منشیات کے کھیت کو بھی تباہ کر دیا۔

رامبن: خشخاش کی کھیتی کرنے والا شخص گرفتار

اس ضمن میں پولیس نے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ مقامی لوگوں نے پولیس کی جانب سے کیے گئے اس اقدام کی ستائش کی ہے۔ وہیں پولیس نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ضلع میں منشیات کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details