جموں کشمیر کے ضلع رامبن میں کانگریس سینئر لیڈر طارق سلیم نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی گلیاروں میں اچانک ہورہی ہلچل ضلع رامبن کے سیاسی لیڈروں کی بوکھلاہٹ کا اظہار کر رہی ہے.
انہوں نے کہا 'عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کے بجائے لیڈر اپنی سیاست چمکانے کیلئے ضلع ترقیاتی کونسل کے انتخابات میں کود پڑے ہیں اگر حکومت و انتظامیہ کو جمہوریت کو مضبوط کرنا ہوتا تو جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کرائے ہوتے'۔