دپٹی ایس پی ہیڈکوارٹر رامبن راجیندر سنگھ چب کے مطابق متاثرہ لڑکی کے والد نے تھانہ پولیس بٹوت میں گزشتہ روز تحریری طور شکایت درج کی تھی کہ 'لاک ڈاؤن کے درمیان انکی معزور نابالغ لڑکی صبح چھانپہ سے قصبہ بٹوت ایک درزی کی دوکان پر کپڑے لانے گئی تھی قصبہ سے لاپتہ ہوگی ہے، دیر رات تک گھر واپس نہیں آئی اور پوری رات تلاش کرنے کے بعد پتہ چلا کہ نابالغہ کو ملزم ببلو کمار ولد کرشن لعل ساکنہ تھور بٹوت اپنے ایک اور ساتھی کی مدت سے معزور نابالغ لڑکی کو آغوا کر لے گیا ہے۔'
پولیس نے معاملہ کی سنگین نوعیت دیکھتے ہوئے تھانہ پولیس بٹوت میں زیر علت 33/2020 زیر دفعہ/109 363 ای پی سی معاملہ درج کر کے ایک ٹیم زیر قیادت انسپکٹر نیازالحسین تشکیل دیکرسیاحتی مقام سیناسر، کدہ اور پتنی ٹاپ کے مختلف جگہوں اور ہوٹلوں میںچھاپہ ڈال کرمعزور نابالغ لڑکی کو پتنی ٹاپ کے گھنے جنگل سے 24 گھنٹوں کے اندر برآمد کر کے ملزم کو حوالات میں بند کر دیا ہے۔