اس مواقع پر ضلع کے بلاک چیئرمین رامسو شفیق احمد کٹوچ، بلاک چیرمین گاندھری شمشاد بیگم، چیف ہارٹیکلچر آفیسر رامبن وی کے گیتا اور ریگر ضلعی افسران علاوہ بڑی تعداد میں کسانوں نے شرکت کی۔
باغ بانی کو بڑھاوا دینے کے لیے پودے تقسیم پروگرام میں ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا مرکزی زیرانتظام ریاست جموں و کشمیر میں 'بیک یارڈ' باغبانی پروگرام کی اہمیت پر توجہ دی جا رہی ہے تاکہ چھوٹے زمینداروں کی سماجی و معاشی حالت کو بہتر بنایا جا سکے۔
انہوں نے چیف ہارٹیکلچر کو ہدایت کی کہ وہ کسانوں کو پھل اگانے والی ایسوسی ایشن کے اندراج کے ساتھ ساتھ رامبن اور رامسو بلاک میں پھلوں اور سبزی منڈیوں کی تعمیر کے لئے ایک زمین کی نشاندہی کریں۔
انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ایسے پروگرام پنچائتی سطح پر منعقد کرکے زمینداروں کو باخبر کریں کہ وہ سیب، آخروٹ اور اناردانہ کاشت کے لیے اپنی اراضی استمال کریں۔
چیف ہارٹیکلچر آفیسر رامبن وی کے گیتا نے بتایا کہ اس سال 6000 کے قریب کسانوں کو 10 فیصد لاگت سے تین پھل دار پودوں کی کٹ دی جائے گی۔ ضلعی محکمہ میں انار کی معیار اور پیداوار بڑھانے کے لئے، اناردان گاؤں کے ترقیاتی پروگرام کے تحت کسانوں کو ہائبرڈ انار کے پودے فراہم کریں گے۔
اضلع رامبن میں، ہر سال 19،898 میٹرک ٹن پھل کی پیداوار 10،714 ہیکٹر ہے۔ محکمہ ہارٹیکلچر کاشتکاروں کو فوڈ پروسیسنگ، مہارت کی ترقی اور دیگر تکنیکی تربیت بھی مہیا کرےگا۔.