اردو

urdu

By

Published : Jun 12, 2019, 7:16 PM IST

ETV Bharat / state

محکمہ پی ڈبلیو ڈی کے خلاف احتجاج

ریاست جموں کشمیر میں ضلع رام بن کے علاقہ کھڑی میں لوگوں نے ایک نجی کمپنی اور محکمہ پی ڈبلیو ڈی کے خلاف احتجاج کیا۔

محکمہ پی ڈبلیو ڈی کے خلاف رام بن میں احتجاج

احتجاج کے سبب مہو منگت - کھڑی شاہراہ پر کئی گھنٹوں تک ٹریفک کی نقل و حمل متاثر رہی۔

احتجاجی مظاہرین نے محکمہ پی ڈبلیو ڈی، افکان کمپنی اور JIo ٹیٹ ورکینگ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سڑک کی کھدائی کرکے تاریں بچھائیں، مگر اس کے بعد سڑک کی مرمت نہیں کی گئی۔

محکمہ پی ڈبلیو ڈی کے خلاف رام بن میں احتجاج

انہوں نے مزید کہا کہ سڑک کی خستہ حالت کے سبب آئے روز حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں۔ جبکہ ’’ابھی تک ان حادثات میں کئی لوگوں کی جانیں بھی تلف ہو چکی ہیں۔‘‘

مظاہرین کے مطابق انہوں نے سڑک کی مرمت کے لئے متعلقہ محکمہ جات سمیت ضلع کے کئی دفاتر کے چکر کاٹے تاہم ’’انتظامیہ اس جانب غیر سنجیدہ دکھائی دے رہی ہے۔‘‘

مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ انہیں احتجاج کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔ انہوں کی سڑک کی فوری مرمت کا مطالبہ کیا۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details