جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے سب ڈویژن گول میں تیسرے مرحلے کے تحت ضلع ترقیاتی کونسل کے انتخابات کے دوران کلمستہ حلقے کے رائے دہندگان نے پولنگ مراکز پر اپنے مطالبات کے پیش نظر پرامن احتجاج کیا۔
پنچایت کے لوگوں کا یہ مطالبہ تھا کہ 20 سالوں سے کلمستہ میں زیر تعمیر سڑک کا کام اب تک تکمیل کو نہیں پہنچا ہے۔ جس کی جہ سے لوگوں کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے انتخابات کا بائیکاٹ کر کے پولنگ مراکز کے باہر پرامن احتجاج کیا۔ تاہم ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے لوگوں کو یقیں دھانی کرائی کہ سڑک کا کام ترجیحی بنیاد پر مکمل کرایا جائے گا۔ جس ے بعد لوگوں نے ووٹ ڈالنے شرع کیے۔