اردو

urdu

ETV Bharat / state

رامبن: جموں سرینگر قومی شاہراہ بند کرکے پی ایچ ای کے خلاف احتجاج - محکمہ پی ایچ ای کے خلاف احتجاج

چملواس بانہال کے لوگوں کو پینے کے لیے صاف پانی میسر نہ ہونے کی وجہ سے مقامی لوگوں نے جموں سرینگر قومی شاہراہ بند کر کے محکمہ پی ایچ ای کے خلاف احتجاج کیا۔ شاہراہ بند ہونے سے آمد و رفت بھی گھنٹوں تک متاثر رہی۔

people of chamalwas banihal protest against phe
رامبن: جموں سرینگر قومی شاہراہ بند کرکے پی ایچ ای کے خلاف احتجاج

By

Published : Apr 19, 2021, 7:01 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں چملواس بانہال کے لوگوں نے جموں سرینگر قومی شاہراہ بند کر کے پبلک ہیلتھ انجینیئرینگ ڈپارٹمنٹ (پی ایچ ای) کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔

رامبن: جموں سرینگر قومی شاہراہ بند کرکے پی ایچ ای کے خلاف احتجاج

چملواس کے لوگوں کا کہنا ہے کہ پچھلے کئی برسوں سے پانی دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ گاؤں کے لوگوں نے متعدد دفعہ آر پی ایچ آئی اے کے افسروں کو شکایت بھی درج کرائی اس کے باوجود ابھی تک چملواس کے لوگوں کو پینے کے لیے صاف پانی فراہم نہیں کیا جا سکا ہے۔

احتجاج کر رہے لوگوں نے گھنٹوں تک جموں سرینگر قومی شاہراہ کو بند رکھا تھا جس کی وجہ سے شاہراہ پر آمدورفت بھی گھنٹوں تک متاثر رہی۔

پولیس کی یقین دہانی کے بعد مقامی لوگوں نے اپنا احتجاج ختم کیا اور انتظامیہ کو متنبہ کیا کہ اگر جلد از جلد پانی فراہم نہیں کیا گیا تو دوبارہ سڑکوں پر احتجاج کرنے کے لیے مجبور ہوں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details