رام بن:پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) رام بن یونٹ کی جانب سے ضلع صدر مقام میں ہنگامی پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں پارٹی لیڈران نے سرکاری اراضی کو واپس لینے کے حکمنامہ پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے حکمنامہ واپس لینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ جموں و کشمیر کے طول ارض میں سرکاری حکمنامہ کے خلاف سیاسی وسماجی تنظیموں کی جانب سے احتجاج کیا جا رہا ہے۔JK State Land Eviction Order
پی ڈی پی (رام بن یونٹ) کے جنرل سیکریٹری امتیاز احمد شان نے ضلع صدر مقام رام بن میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران جموں و کشمیر کی لیفٹیننٹ گورنر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ شان نے کہا: ’’جموں کشمیر کے شہریوں کو سرکاری اراضی، کاہچرائی سے بے دخل کرکے ہراساں کیا جا رہا ہے۔‘‘ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے حکمنامہ سے لوگوں کو خوف و دہشت کا ماحول ہے۔
امتیاز احمد شان نے پارٹی دفتر میترہ، رام بن میں ذرایع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے حکومت سے فوری طور حکمنامہ کو واپس لیے جانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا: ’’اگر جموں و کشمیر حکومت نے فوری طور سرکاری ارضی سے متعلق جاری حکمنامہ کو واپس نہ لیا تو پی ڈی پی احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائے گی۔‘‘ شان نے دعویٰ کیا کہ ’’جموں کشمیر کے باشندے پہلے ہی مرکزی سرکار، یو ٹی انتظامیہ کی عوام کُش پالیسیوں سے تنگ آ چکے ہیں۔‘‘