پہاڑی ضلع رام بن میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی جانب سے پارٹی کے 22 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پارٹی لیڈران کے علاوہ متعدد کارکنان نے شرکت کی۔
پی ڈی پی کے 22ویں یوم تاسیس پر ضلع رام میں تقریب منعقد اس موقع پر پی ڈی پی کے ضلع صدر نے پارٹی کارکان و لیڈران سے پارٹی کو زمینی سطح پر مضبوط کرنے کیلئے کام کرنے پر زور دیا۔
انہوں نے مرکزی سرکار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’پارٹی غیر قانونی اور غیر آئینی طور چھینے گئے جموں وکشمیر کی خصوصی درجے دفعہ 370 اور 35 اے کی واپسی کے لیے جدو جہد جاری رکھے گی۔‘‘
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’’پی ڈی پی ایک طاقت ور جماعت ہے اور عنقریب پی ڈی پی ایک بڑی جماعت کے طور پر ابھرے گی۔‘‘
مزید پڑھیں: محبوبہ مفتی نے بی جے پی کا موازنہ ایسٹ انڈیا کمپنی سے کیا
انہوں نے تقریب میں ممبر شپ مہم کا بھی آغاز کرتے ہوے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ پارٹی کی ممبر شپ حاصل کرکے پی ڈی پی کو ایک مضبوط جماعت بنائیں۔
قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر کے بیشتر اضلاع میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے یوم تاسیس پر پارٹی کارکنان و لیڈران نے تقاریب کا اہتمام کیا۔