اردو

urdu

ETV Bharat / state

Patwaris on Pen Down Strike رامبن میں پٹوار ایسوسی ایشن کی جانب سے کام چھوڑ ہڑتال جاری - جموں وکشمیر میں کام چھوڑو ہڑتال

پٹوار ایسوسی ایشن کی جانب سے مانگوں کو لیکر جموں وکشمیر میں کام چھوڑو ہڑتال جاری ہے۔ رامبن میں ضلع بھر کے پٹواری، ضلع ترقیاتی کمپلیکس رامبن کے باہر دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں۔

رامبن میں پٹوار ایسوسی ایشن کی جانب سے کام چھوڑ ہڑتال جاری
رامبن میں پٹوار ایسوسی ایشن کی جانب سے کام چھوڑ ہڑتال جاری

By

Published : Mar 3, 2023, 5:19 PM IST

رامبن میں پٹوار ایسوسی ایشن کی جانب سے کام چھوڑ ہڑتال جاری

رامبن:آل جموں و کشمیر پٹوار ایسوسی ایشن کی جانب سے رامبن میں مسلسل تیسرے روز بھی کام چھوڑ ہڑتال جاری ہے۔ پورے ضلع کے پٹواری، ضلع ترقیاتی کمپلیکس رامبن کے باہر دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں۔ جس کی وجہ سے عام صارفین کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پٹوار ایسوسی ایشن کی جانب سے مانگوں کو لیکر جموں وکشمیر میں کام چھوڑو ہڑتال جاری ہے۔ تنخواہ میں اضافہ احتجاجی پٹواریوں کا مطالبات میں اولین مطالبہ ہے۔

پٹواریوں کی 'کام چھوڑ' ہڑتال پر پٹوار ایسوسی ایشن کے ضلع صدر رامبن ہرجیت سنگھ نے کہا کہ ان کی ڈیمانڈ پے گریڈ میں اضافہ 2400 روپے سے بڑھا کر 2800 پے گریڈ کیے جانے کے علاوہ پٹوار خانوں کی تعمیر اور دیگر مطالبات شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے پٹوار خانوں کی تعمیر اور پٹوار حلقہ بڑھانے کا مطالبہ عرصہ دراز سے کرتے آ رہے ہیں جسے ہر بار نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں ضلع، سب ڈویژن اور تصلیوں کا درجہ دیا گیا ہے مگر پٹوار کے حلقے نہیں بڑھائے گئے ہیں، جس سے پٹواریوں کو کام کرنا مشکل ہی نہیں بلکہ کہ ناممکن ہو گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم حکومت کی جانب سے کیے گئے ڈیجیٹائزیشن کے فیصلہ کی سراہنا کرتے ہیں تاہم پٹواری ایسوسی ایشن انفراسٹرکچر کا بھی مطالبہ کر رہے ہیں۔

وہیں حکومت سے اپنی مانگوں کو پورا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے صوبائی نائب صدر محمد مرزا زاہد نے کہا کہ سرکار نائب تحصیلداروں کی تعناتی کرنے کے بجائے ڈپارٹمنٹل پرموشن کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے 75 فیصد نائب تصیلداروں کی تقریری عمل میں لانے کا مطالبہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے ڈیجیٹائزیشن کے فیصلہ پر زمینی سطح پر تب تک عملدرآمد نہیں کیا جا سکتا جب تک کہ پٹوار خانوں کی تعمیر اور ان میں انفراسٹرکچر مہیا نہیں کیا جاتا۔

انہوں نے کہا کہ ہر بار حکومت یقین دہانی کرواتی ہے کہ ان کے جائز مطالبات حل کئے جائیں گے تاہم آج تک ہمارے مطالبات حل نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک حکومت ان کے جائز مطالبات حل نہیں کرتی، پٹوار ایسوسی ایشن ہڑتال جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Patwaris on Pen Down Strike بڈگام میں بھی پٹواری کام چھوڑ ہڑتال پر

ABOUT THE AUTHOR

...view details