اردو

urdu

ETV Bharat / state

رامبن: ڈاکٹر کے بغیر انوکھا ہسپتال - health centre

محکمہ صحت کی جانب سے ضلع رامبن کے سربھنی علاقے میں 10 برس قبل ایک ہیلتھ سینٹر قائم کیا گیا جو آج بھی ایک عدد مستقل ڈاکٹر کو ترس رہا ہے۔

سربھنی علاقے میں 10 برس قبل ایک ہیلتھ سینٹر قائم کیا گیا

By

Published : Jun 17, 2019, 11:45 PM IST

مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ ہیلتھ سینٹر میں صرف ایک ڈاکٹر کو تعنیات کیا گیا ہے اور وہ بھی اکثر اوقات غیر حاضر رہتے ہیں اور اپنی مرضی کے مطابق ہی ڈیوٹی کرتے ہیں۔

سربھنی علاقے میں 10 برس قبل ایک ہیلتھ سینٹر قائم کیا گیا
علاقے کے ایک مقامی شخص نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں کے دوران ہیلتھ سینٹر میں ڈاکٹر نظر نہیں آئے۔سر بھنی علاقے میں ہیلتھ سینٹر میں بنیادی سہولیات دستیاب نہ ہونے کے باعث عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مقامی لوگوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت ریاست کے تمام سرحدی علاقوں کے ہیلتھ سینٹرز میں تمام تر بینادی سہولیات فراہم کرنے کے دعوے کر رہی ہے لیکن زمینی صوتحال پر وہ دعوے کھوکلے نظر آ رہے ہیں۔

لوگوں کا الزام ہے کہ ہیلتھ سینٹر میں صرف ایک ڈاکٹر کو تعنیات کیا گیا ہے اور وہ بھی اکثر اوقعات غیر حاضر رہتا ہے اور اپنی مرضی کے مطابق ہی ڈیوٹی دیتا ہے۔

مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی وہ اس مسئلہ پر نظر ثانی کرے تاکہ یہاں کے عوام کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details